ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کی زراعت دشمن پالیسیوں کے ساتھ ساتھ حالیہ دنوں سیلاب نے کاشتکاروں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے احتجاج کرنے کے قابل بھی نہیں رہا،پاکستان سفارتی سطح پر پوری دنیا میں چھا گیا ہے لیکن پاکستان اندر سے معاشی طور پر کمزور ہے پاکستان کو پوری دنیا میں سفارتی فتح ملنا خوش آئند ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو سفارتی فتح پر دلی خوشی ہے,اللہ کے گھر کا تحفظ پاک فوج کے پاس ہے,پوری دنیا پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔