• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی‘ ڈپٹی کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر)جلالپور پیر والہ میں سیلاب کے بعد بحالی اور متاثرین کی امداد کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی سرگرمیاں جاری ، گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد نے فلڈ ریلیف کیمپس میں جا کر متاثرین کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار کو چیک کیا اور متاثرہ خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے موٹر وے کی بحالی کے عمل اور شگاف بند کرنے کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام مشینری اور افرادی قوت بروئے کار لائی جائے تاکہ عوام کو آمدورفت میں درپیش مشکلات فوری طور پر ختم ہو سکیں۔ڈپٹی کمشنرنے یہ بھی بتایا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے تفصیلی سروے جاری ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو شفاف طریقے سے مالی امداد اور دیگر سہولیات فراہم کی جا سکیں
ملتان سے مزید