ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ لائف سٹاک کی ٹیم سے بدتمیزی کرنے اور بدبو دار گوشت فروخت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج۔قادر پورراں پولیس کو عمر قیصر نے بتایا کہ محکمہ لائف سٹاک کی ٹیم کے ہمراہ بیف شاہ سبزی منڈی پہنچے اور ملزم عابد کے گوشت کو چیک کیا تو گوشت بدبودار پایا گیا جس پر کوئی مہر بھی نہ لگی ہوئی تھی نے ٹیم سے بدتمیزی شروع کردی اور دیگر ساتھیوں کو بلواکر گالم گلوچ کرتے رہے ۔