• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ سے 17سالہ لڑکی کو ملتان بلانے والا دوست غائب، پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیتل ماڑی پولیس کو وہاڑی چوک سے راجپوت ٹرمینل سے اطلاع موصول ہوئی کہ گوجرانوالہ کی رہائشی صنعم بس میں سوار ہوکر ملتان وہاڑی چوک پہنچی تو  لڑکی کو لینے آنے والے منچلہ غائب ہوگیا دوشیزہ  نے  دھوکہ ہونے پر نجی اسٹینڈ پر ہی شور شرابہ شروع کردیا اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور صنعم سے دریافت کیا تو  بتایا کہ میری فیصل نامی لڑکے سے فون پر دوستی ہوئی جس نے مجھے ملتان بلوایا  مگر فیصل نے مجھے دھوکہ دیتے ہوئے لینے نہ پہنچ سکا ۔
ملتان سے مزید