ملتان (سٹاف رپورٹر) پنچائیت کمیٹی مسلم راجپوت برادری ریواڑی والے اور امن کمیٹی کی مشترکہ کوشش سے محلہ نوگھراں رشید آباد ریواڑی محلہ کے ٹو والی گلی میں ناجائز طور پر مکان پر قابض شخص سے قبضہ واگزار کرا کے اصل مالکان جو کہ خواتین تھیں کے حوالے کر دیا گیا۔ پنچائیت کمیٹی کے صدر حاجی رشید احمد اور امن کمیٹی کے صدر فرحان ودیگر ارکان نے مکان کا قبضہ واگزار کرانے میں اہم کردرار ادا کیا۔