• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرلز ہائی سکول شمس آباد نمبر 2 کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان کے تاریخی سکول گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شمس آباد نمبر2 کینصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی، سپورٹس میں ہمیشہ کی طرح اس سال بھی مذکورہ سکول نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،انٹر ڈسٹرکٹ گیمز میں سکول نے ضلع کی سطح پرہاکی،کرکٹ ،ٹیبل ٹینس میں پہلی ،نیٹ بال اور ہینڈبال میں دوسری اور باسکٹ بال میں تیسری پوزیشن حاصل کی،ملتان بورڈ کے میٹرک کے امتحان میں عنزہ بی بی نے 1200میں سے 1146نمبر ،فصیحہ ساجد نے 1097 اور عمارہ سعید نے 1093نمبر لے کرسکول میں باالترتیب پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،اسی طرح بورڈ کے نویں جماعت کے امتحان میں طالبہ مریم منصور نے 555میں سے 525نمبر لے کر سکول میں پہلی پوزیشن ،انزلنہ نے 511نمبر لے کر دوسری ،بختاور ناصر نے 511نمبر لے کر دوسری ،نور فاطمہ نے 509نمبر لے کر تیسری اور ثانیہ زہرہ نے503نمبر لے کر چوتھی پوزیشن حاصل کی ،جماعت ہشتم کے امتحان میں اسماویہ نے ضلع سطح پر پہلی اور انزیلہ بلوچ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،مضمون نویسی کے مقابلے میں شاریہ توقیراور آرٹ مقابلوں میں جماعت ہشتم کی طالبہ کشف گل نے ضلع کی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی،سکول کی پرنسپل مس نورین ناز نے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں ان شاندار کامیابیوں پر طالبات، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی ہےاور کہا کہ یہ کامیابیاں ہماری محنت،لگن،اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔
ملتان سے مزید