ملتان ( پ ر) امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیا س عطار قادری نے کہا ہے کہ ظرف سے مراد برداشت ہے، انسان کی شخصیت میں تحمل اور برداشت کا مادہ ہونا ضروری ہے، لوگ کچھ نہ کچھ کہہ دیتے ہیں، کسی کے نامناسب رویئے یا ایذا پہنچانے پر صبر کرنا چاہئے، ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکز فیضان مدینہ ہونے والے مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیراہل سنت نے کہا کہ اپنا ظرف وسیع کریں اور مخالفت کرنے والوں پر برسنے سے گریز کریں، یاد رکھیں کسی کا نامناسب رویہ ہمارا امتحان ہوتا ہے، صبر جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے، صبر کا دامن ہرگزنہ چھوڑیں۔