• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولی محمد نورزئی نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا، عصمت اللّٰہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پشتون آباد حلقہ پی بی 41 کوئٹہ کے رہائشی عصمت اللہ خان خلجی نے کہا ہے کہ حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری حاجی ولی محمد نورزئی نے علاقہ کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا ہے جس سے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں اور وہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں یہ بات انہوں نے یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ حاجی ولی محمد نورزئی نے علاقے کی بہتری اور لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیا ہے سیاسی مخالفین کو علاقہ کی تعمیر و ترقی برداشت نہیں ہورہی وہ سڑک پر بنائے جانے والے اسپیڈ بریکر کو جواز بناکر احتجاج کررہے ہیں لیکن عوام باشعور ہیں وہ حاجی ولی محمد نورزئی کےاقدامات سے خوش ہیں۔

کوئٹہ سے مزید