• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی اے پی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، زبیدہ جلال

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر ، سیاسی رہنما اور بلوچستان عوامی پارٹی خواتین ونگ کی نومنتخب مرکزی صدرزبیدہ جلال نے کہا ہے کہ بی اے پی عوامی خدمت کرنے پر یقین رکھتی ہے پارٹی میں ورکر اور قیادت میں کوئی فرق نہیں، بی اے پی کی قیادت نے صوبے کے عوام کی خدمت کی ہے اور متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی نے خواتین کے لئے پہلے بھی کام کیا ہے آئندہ بھی خواتین کو اولین ترجیح دی جائے گی صوبے کی خواتین پارٹی میں شامل ہوں انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا جائے گا آنے والے عام انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی بھرپور حصہ لے کر کامیابی حاصل کرے گی ہمارا مقصد عوامی خدمت اور ان کے مسائل حل کرناہے ماضی میں ہمارے کام کسی سے ڈھکے چھپے نہیں آئندہ بھی موقع ملا تو عوامی خدمت کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھیں گے۔
کوئٹہ سے مزید