• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع کی جائے، بزنس کمیونٹی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31دسمبر 2025تک توسیع کی جائے تاکہ عوام با آسانی اپنے گوشوارے جمع کرا سکیں انکم ٹیکس گوشوارے کے فارم میں ابھی بھی ابہام پایا جا رہا ہے ریٹرن فارم اور ایف بی آر کی سسٹم میں مسائل آ رہے ہیں یہ باتیں پاک ایران مشترکہ چیمبر کے نائب صدر ڈاکٹر فرحت حسین،کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسڑی کے رہنما ملک ندیم کاسی،نعیم رمضان،چوہدری رفعت،ایوان صنعت و تجارت کے سابق سنیئر نائب صدر صلاح الدین خلجی،بلوچستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید سلیم رضا ایڈووکیٹ و دیگر نے بزنس کمیونٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اگر 24ستمبر کا ریٹرن فارم درست مان لیا جائے تو قانون کے مطابق گوشوارہ داخل کرنے کی تاریخ 24دسمبر بنتی ہے اس لیے حکومت اور ایف بی آر کو چاہیئے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید