• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارڈ میکالے کے نظام تعلیم کا خاتمہ ہمارانصب العین ہے، جے ٹی آئی

کوئٹہ (این این آئی ) جمعیت طلباء اسلام ضلع کوئٹہ کے صدر حافظ حبیب الرحمٰن جنرل سیکرٹری حافظ عابد اللّٰہ حنفی سیکرٹری اطلاعات حافظ اکرام اللّٰہ اور سیکرٹری مالیات حافظ عبد المنتقم کاکڑ عبد القاہر رودینی نیاز محمد ناصر حافظ سعید احمد نیک محمد قدرت اللّہ رحمت اللہ سلیمان خیل محمد سلطان شکیل احمد نعمت اللّہ مبشر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جمعیت طلباء اسلام کا نصب العین لارڈ میکالے کے نظام تعلیم اوراس کی پیدا کردہ دین و دنیا کی تفریق کا خاتمہ ہے تنظیم ہر اس سوچ اور فکر کو مسترد کرتی ہے جو انتشار اور تقسیم کا باعث بنے انہوں نے کہا کہ دینی اور دنیوی علوم کا حصول بغیر کسی تفریق کے ضروری ہے اور یہی قوم کی اصل ترقی کی ضمانت ہے جمعیت طلباء اسلام 16 اکتوبر کو کوئٹہ کی سرزمین پر ڈاکٹر سرفراز خان کے مشن کو زندہ رکھنے کے لیے بھرپور قوت کا مظاہرہ کرے گی اور یہ ثابت کرے گی کہ قوم اپنی فکری و تہذیبی بنیادوں پر قائم رہتے ہوئے علم اتحاد اور جدوجہد کے ذریعے آگے بڑھے گی۔
کوئٹہ سے مزید