کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر) ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس نارتھ زون کوئٹہ کاقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف آپریشن۔ مختلف مقامات پر کئی ایکڑ رقبے پر کاشت کی گئی بھنگ اور افیون کی فصل کو تلف کر دیا گیا ہے یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کی خصوصی ہدایت پر کی گئی۔ ٹیم کی قیادت اے ای ٹی او عتیق اللہ اور ای ٹی او چمن حبیب الرحمن نصر نے کی۔ آپریشن میں ایکسائز کے افسران و اہلکاروں کے ساتھ ضلعی انتظامیہ، مقامی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔