کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) مہتمم مدرسۃ البنات بلوچستان وممبر رویت ہلال کمیٹی ڈاکٹر قاری عبد الرشید نے کہاہے کہ پاکستان میں اسلامی تعلیمات اور1973 کے آئین کے مطابق اقلیتوں کو بنیادی انسانی حقوق حاصل ہیں انہیں مذہبی اور اظہار رائے کی آزادی ہے آئین پاکستان میں وہ تمام ضمانتیں موجود ہیں جو ایک آزاد جمہوری ملک میں اقلیتوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ میں دے سکتی ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامک سینٹر اسٹرلنگ اسکا ٹ لینڈ میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکیاانہوں نے کہاکہبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کی تقریر اقلیتوں کے حقوق کی آئینہ دار ہےریاست اقلیتوں کے حقوق کے تحفظان کے مسائل کے حل اور انہیں معاشرے میں جائز مقام دلانے کے لیے اقدامات اور قانون سازی کرتی رہتی ہے آئین کے آرٹیکل 20سے 27تک اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔