• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے جنرل اسمبلی پاکستان کا موقف جرأت مندی سے پیش کیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات و ترجمان چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کو جو وقار ، عزت و احترام اور پذیرائی ملی اسے تاریخ میں سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں نہ صرف پاکستان کا موقف جرأت مندی سے پیش کیا بلکہ عالمی برادری کو انصاف ، ترقی اور امن کے حقیقی تقاضوں کی یاد دہانی بھی کرائی انہوں نے کشمیر کا مسئلہ ، فلسطینی عوام پر مظالم ، خطے میں دہشت گردی ، موسمیاتی تبدیلیوں ، معاشی چیلنجز اور ترقی پذیر ممالک کے مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جو نہ صرف قابل تحسین ہے بلکہ ہر پاکستانی کے جذبات کی ترجمانی بھی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی قوتوں پر واضح کیا کہ پاکستان امن کا داعی ہے لیکن اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
کوئٹہ سے مزید