کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق میئرناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ جمیل بوستان ایڈووکیٹ و دیگر نے ایک بیان میں مطالبہ کیا کہ عمران سمیت تحریک انصاف کے تمام گرفتار کارکنوں اور رہنماؤں کو رہا کیا جائے اتنا ظلم کرو جتنا کل سہہ سکو۔عمران خان اور سینئر ارکان کی سزائیں فوری طور پر ختم کرکے انہیں رہا کیا جائے۔قبائلی علاقوں میں آپریشن کے نام پر عوام کو مارنا یہ کہاں کا انصاف ہے یہ کونسا طریقہ ہےکہ دس دس ہیلی کاپٹروں کے ذریعے عوام کو موت کی وادی میں لے جاریا جارہا ہے قبائلی عوام محب وطن ہیں ۔ جب تک تم ظلم سے وسائل لوٹتے رہو گے تحریک انصاف مزاحمت کرتی رہے گی۔