کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور محمدشاہوانی، ژوب کے صدر ملک طاہر خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات ژوب عبدالجبار کاکڑ ،قلع سیف اللہ کے صدر ملک شیر علی کاکڑ اور دیگر ٹرانسپورٹرزنےکہا ہے بلوچستان خانو زئی مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی اور دانہ سر تک روزانہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں چھوٹی اور بڑی گاڑیاں چوری کی جاتی ہیں کئی مواقع پر بڑی گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے زبردستی بھتہ خوری بھی کی جاتی ہے اور سامان کو لوٹ کر بیچ دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ گاڑیاں چرانے کے واقعات کانوٹس لیاجائے۔