کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ سال 2025 کے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی گردش کرنے والی غیر مصدقہ خبروں کا سختی سے نوٹس لیا ہے بعض عناصر نے اس مبینہ توسیع کو حالیہ سیلاب سے بھی جوڑنے کی کوشش کی ہے ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام خبریں غلط، بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ٹیکس دہندگان کی بڑی اکثریت ان علاقوں میں رہائش پذیر ہے جو سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے اور ان کے پاس ریٹرن جمع کرانے کی قومی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے وافر وقت موجود رہا ہے اسی طرح (IRIS) کی سست روی کے بارے میں پھیلائی گئی خبریں بھی بے بنیاد ہیں آئی رس پلیٹ فارم مکمل طور پر فعال اور باآسانی کام کر رہا ہے۔