کراچی(اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور سندھ پولیس نے لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ بھتہ خور 2 ملزمان عدنان عرف ملا اور فیصل کو گرفتار کرلیا، ملزم عدنان عرف ملا کا تعلق بھتہ مافیا سے منسلک سدیس پپو گروپ سے ہے، ملزم اپنے ساتھی معاذ کے ساتھ مل کر جہان آباد سائٹ ٹاؤن میں لوکل دکانداروں اور دیگر کاروباری افراد سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث ہے، ملزم فیصل بھتہ مافیا کے سرغنہ جمیل چھانگا کا قریبی ساتھی اوربھتہ وصولی کی رقوم کی اندرون شہرمنتقلی میں ملوث ہے۔