کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک کالونی پولیس نے جہان آباد میں منشیات کے اڈوں کے خلاف آپریشن کے دوران 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ،اسلحہ اور15 موٹر سائیکلیں برآمدکرلیں،ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق جہاں آباد کے علاقے سے منشیات فروش ارشد پپواوربلال کے اڈوں کومسمارکردیا گیا۔