• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں جھگڑوں اور ڈکیتی مزاحمت کے دوران 6 افراد زخمی ہوگئے

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) خدا کی بستی میں فائرنگ سے چار افراد 32 سالہ محمد عمران ولد عبدالرشید ،38 سالہ نعیم ولد اللہ رکھا ،32 سالہ محمد جنید ولد عبدالستار اور 70 سالہ عبدالقادر ولد محمد اسحاق زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق چاروں افراد جھگڑے کے دوران ڈنڈوں اور تیز دھار آلے کے وار سے زخمی ہوئے ،سپرہائی وےغریب آباد ہوٹل کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران مزاحمت پرمسلح ملزمان کی فائرنگ سے حمید اللہ ولد نعمت اللہ زخمی ہوگیا ،پیرآباد فرنٹیئر کالونی میں میں بچوں کی لڑائی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 20 سالہ حفیظ الرحمٰن ولد خائستہ رحمٰ زخمی ہو گیا ،پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم دلدار خان ولد فضل ودود کو گرفتار کر لیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید