• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں مبینہ شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں مبینہ طور پرشہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق کورنگی بی ڈبلیو گرائونڈ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 25سالہ فدا حسین ہلاک اور 45سالہ عبدالخالق زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد مبینہ ڈاکو ہیں ،شہری کے مطابق وہ بینک سے رقم لیکر نکلا تھا کہ ملزمان نے شہری سے ایک لاکھ روپے لوٹنے کے بعد جیسے ہی آگے گئے کسی نے ان پر فائرنگ کردی ،ملزمان کی جیبوں سے رقم برآمد ہوئی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید