• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، میونسپل افسران کو ملازمت پر بحال نہ کرنے پر جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے میونسپل افسران کو ملازمت پر بحال نہ کرنے کے خلاف درخواست پر آئندہ سماعت پر سرکاری وکیل سے جواب طلب کر لیا، ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو درخواست کی سماعت ہوئی،وکیل نے کہا کہ درخواست گزار منٹھار سمیت 47 افسران 2012 میں میونسپل افسر تعینات ہوئے، 2016 میں انہیں نوکری سے نکال دیا گیا، ان پر الزام تھا کہ بھرتیاں جعلی ہیں، درخواست گزار سندھ ہائی کورٹ آئے لیکن عدالت نے بھی درخواست مسترد کر دی، درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا،سپریم کورٹ نے معاملہ چیف سیکریٹری کو اسکرُوٹنی کے لیے بھیجا، انکوائری کمیٹی کے بعد تمام افسران کو بحال کردیا گیا لیکن درخواست گزار منٹھار اور یاسین کو بحال نہیں کیا گیا، سندھ حکومت کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کی،عدالت نے سندھ حکومت کے وکیل کی استدعا منظور کرلی اور درخواست کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید