کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 7 اپریل 2026 سے شروع ہونے والے نہم و دہم جماعت کے پہلے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، صبح کی شفٹ میں سائنس گروپ جبکہ دوپہر کی شفٹ میں جنرل گروپ کے امتحانات لئے جائیں گے، چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے کہا ہے کہ طلباء و طالبات کے ایڈمٹ کارڈ آن لائن جبکہ پرائیویٹ طلباء وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کئے جائیں گے۔