کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی بھینس کالونی کے قریب گھر کی چھت گرنے سے ایک کم عمر لڑکا ہلاک اوربچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق لانڈھی بھینس کالونی جمعہ حمایتی گوٹھ اسکول کے قریب بدھ کو اچانک گھرکی چھت گر گئی جس کے باعث چھت کا ملبہ سر پر لگنے سے 15 سالہ بلرام ولد راجیش ہلاک اور 8 سالہ پرکاش ولد شام ،8 سالہ ایشان ولد شامیر، 12 سالہ پرکاش ولد پریم اور 17 سالہ دیپک ولد شامیر زخمی ہو گئے ۔