کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 10 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ ، موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں ، تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کورنگی سیکٹر 48 شادی ہال کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں 21 سالہ فاروق ہارون اور 20 سالہ یوسف محمد یاسین کو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے پستول ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی ، وفاقی حساس ادارے اور گارڈن پولیس نے گارڈن مرزا آدم خان روڈ کشتی مسجد کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں 36 سالہ احمد بلوچ عرف ملنگی اور احمد عرف جوجو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے دو پستول ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی ، ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار وصی اللہ لاکھو گروپ سے ہے ، سہراب گوٹھ پولیس نےسپر ہائی وے گنا منڈی سروس روڈ سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں 18 سالہ جاجی رحمان خان اور 22 سالہ شاہ زیب شیرزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے دو پستول ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی، ، جوہرآباد پولیس نے یوبی ایل کمپلکس فیڈرل بی ایریا بلاک 15 سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو 22 سالہ طلحہٰ عبدالرؤف کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے پستول ، چھینے گئے تین موبائل فون اور کیش رقم برآمد کی ،ساتھی فرار ہوگیا، گڈاپ سٹی پولیس نے سپرہائی وےپمپ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں زوہیب اور راشد کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے دو پستول ، موبائل فونز ، کیش رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی ، نیوکراچی پولیس نے نیوکراچی سیکٹر الیون جے شادی لان کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو عبداللہ دلاور کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے پستول ، موبائل فون اور کیش رقم برآمد کرلی ،ملزم کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔