کراچی (پ ر) نیوکراچی میں عوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی احمد نورانی اور علامہ عبدالقادر نے کہا ہے کہ جس روزے کے ذریعے تقرب الہی ٰحاصل نہ ہو وہ ریا کاری ہے، ماہ رمضان المبارک ہمیں تقویٰ کی دعوت دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں امت مسلمہ پر گزرنے والے شب و روز کا بھی احساس ہونا چاہیے گزشتہ ڈھائی سال سے غزہ میں قیامت صغریٰ کا منظر ہے سوڈان میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے اور مسلم حکمران چین کی بانسری بجارہے ہیں جبکہ امریکاکی سر پرستی میں اسرائیل دریائے نیل سے دریائے فرات تک قبضے کے اعلانات کر رہا ہے۔