کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علّامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ کرک میں زخمیوں کو لے جاتے ہوئے ایمبولینسز پر فتنہ الخوارج کا حملہ انتہائی سفاک عمل ہے، خوارج نے رمضان المبارک کا بھی احترام نہیں کیا یہ ظلم کھلی بربریت اور اسلام کے منافی عمل ہے،انہوں نے کہا کہ خارجیوں نے روزے کی حالت میں اہلکاروں کو نشانہ بنا کرثابت کردیا کہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں بےگناہوں اور زخمیوں کو نشانہ بنانے کی اسلام میں کوئی اجازت نہیں ان جوانوں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا ہم سکیورٹی فورسز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آخری خوارجی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز بزدل دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں۔