• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارع فیصل پر کورنو کورپس درخت فوری ختم، ماحول دوست لگائے جائیں، کمشنر

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ائر پورٹ سے ناتھا گوٹھ پل تک شا رع فیصل پر لگے کورنو کورپس درختوں کا نوٹس لیا ہے،انھوں نے کہا کورنو کورپس درخت انسا نی صحت اور ماحولیات کے لئے نقصان دہ ہیں انھیں فوری ختم کر کے ان کی جگہ ماحول دوست درخت لگائے جائیں ، انہوں نے ناتھا خان پل کے نیچے اور ڈرگ روڈ پل اور شہید ملت پلوں سمیت مختلف مقامات پر غیر قانونی کمرشل گاڑیوں،رکشوں اور مختلف مقامات پر جھاڑیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی بد نمائی کو دور کرنے کی بھی ہدایت کی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید