کراچی( اسٹاف رپورٹر )جیکسن پولیس نے خاتون کے قتل میں ملوث ملزم زاہد اقبال کو کیماڑی کے علاقے سے گرفتار کرلیا جو مقتولہ کا قریبی رشتہ دار ہے،پولیس نے بتایا کہ مقتولہ فرزیہ کے پاس سسرالیوں کی 7 لاکھ سے زائد کی رقم موجود تھی، گرفتار ملزم اور مقتولہ نے سسرالیوں کی رقم ہڑپنے کا منصوبہ بنایا، منصوبہ گلے پر معمولی کٹ لگا کر رقم ہڑپنا اور واردات ظاہر کرنا تھا، ملزم کے ہاتھوں گہرا کٹ لگنے سے خاتون جاں بحق ہوئی،ملزم قتل کے بعد 7 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لےکر فرار ہوگیا تھا،گرفتار ملزم سے آلہ قتل بلیڈ اور رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔