• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹرز کے غیرملکی لیگز کیلئے این او سی معطل، نوٹی فکیشن جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی لیگز کے لیے قومی کھلاڑیوں کے این او سی معطل کردیے ہیں ۔جن میں بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان،فہیم اشرف سمیت دیگر بڑے نام بھی شامل ہیں۔ پی سی بی کے سی او او سید سمیر احمد نے اس متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا، این او سی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ فائنل میں شکست کے ایک روز بعد کیا گیا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق این او سی معطل نہیں کیا گیا ہے وقتی طور پر این او سی کو روکا گیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو اس وقت پابند کیا جارہا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں، بگ بیش قریب آتے ہی انہیں آسٹریلیا جانے کی اجازت مل جائے گی۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے بابر اعظم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد رضوان، شاداب خان اور فہیم اشرف کو بگ بیش لیگ کے لیے این او سی جاری کیا تھا۔ سابق کپتان بابراعظم نے پہلی بار سڈنی سکسرز کے ساتھ بگ بیش لیگ کے سیزن 15 میں کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا۔بگ بیش کی ٹیموں نے کرکٹرز کی تشہیر پر بھاری سرمایہ خرچ کیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید