کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر)کراچی میں قومی گیمز کی تیار یوں میں تیزی آگئی ہے تاہم پہلے قومی یوتھ گیمز کے التواء اور نئی تاریخ کے اعلان میں تاخیر کے باعث قومی گیمز کے لئے صوبائی اولمپکس ایسوسی ایشن اور اس کے کھلاڑی بھی اپنی تیاریوں کے حوالے سے شش وپنج کا شکار اور ٹریننگ کیمپ نہیں لگا پارہے ہیں۔ قومی گیمز کیلئے سندھ حکومت نے 500 ملین روپے مختص کر دیئے ہیں۔ افتتاحی اور اختتامی تقاریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوں گی۔اس حوالے سے نیشنل سٹیڈیم کی انتظامیہ اور نیشنل گیمز حکام کے درمیان اجلاس ہوا جس میں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔نیشنل گیمز 6سے 13دسمبر تک شہر کے 23مختلف مقامات پر منعقد ہوں گے ۔