• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسبین ہیٹ نے شاہین آفریدی فین زون بنانے کا اعلان کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بگ بیش کی ٹیم برسبین ہیٹ نے شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں خصوصی فین زون ’’شاہین شاہ آفریدی فین بے‘‘ کے قیام کا اعلان کر دیا ۔ یہ برسبین ہیٹ کے گابا میں شیڈول پانچوں ہوم میچز کے لیے ہوگا تاکہ پاکستانی کمیونٹی اور کرکٹ شائقین بی بی ایل میں ان کی موجودگی کا جشن منا سکیں۔ شاہین شاہ آفریدی بے کیلئے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہوگی۔ شاہین بے، 19 اور 27 دسمبر، 2، 10 اور 18 جنوری کو شیڈول میچز میں فعال ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید