دبئی (نمائندہ خصوصی) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے کہا کہ ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے کو آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، آئی سی سی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں دبئی میں ہو رہا ہے، ہم ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرپرسن کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔ بھارتی بورڈ حکومتی پالیسی پر عملدر آمد کر رہا ہے ، پاکستان سے جنگ میں 6 صفر کی شکست خیالاتی چیز ہے البتہ3 صفر کا نتیجہ سب کے سامنے ہے، ہم نے اے سی سی چئیرمین محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا، وہحکومت پاکستان کے مرکزی لیڈر ہیں، ٹرافی اور میڈلز اپنے ساتھ لے گئے،امید ہے کہ بہت جلد ٹرافی میڈلز واپس کیے جائیں گے۔بھارتی اسکواڈ کو 21 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں۔