• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کرکٹ میلہ، آئی ایل ٹی 20 کیساتھ معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سعود ی عرب میں انٹرنیشنل اسٹارز پر مشتمل کرکٹ کا میلہ سجے گا۔ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ ہو ا ہے ۔ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے اگلے سیزن کےمیچز سعودی عرب میں کھیلے جائیں گے۔ جس میں فرنچائزز سعودی عرب کا ایک کھلاڑی لازمی شامل کریں گی۔ سعودی عرب میں مرد اور خواتین دونوں کے میچز منعقد ہوں گے۔ چیئرمین ایس اے سی ایف شہزادہ سعود بن مشال ال سعودیہ کا کہنا ہے کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا پارٹنربننے پر خوشی ہے۔

اسپورٹس سے مزید