• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ورلڈ کپ: افتتاحی میچ میں بھارت نے سری لنکا کو ہرادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کےافتتاحی میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 59 رنز سے ہرادیا۔ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئیس سسٹم پر ہوا۔ منگل کو ، بارش کے سبب میچ کو فی اننگز 47 اوورز تک محدود کیا گیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8کٹ پر 269رنز اسکور کیے ۔ دپتی شرما نے 53 اور ہرلین دیول نے 48رنز اسکور کیے۔ انوکا رناویرا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ناکام ٹیم 46 ویں اوور میں 211رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ چماری اتاپتو نے 43 اور نیلاک شیکا نے 35 رنز اسکور کیے ۔دپتی شرما نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید