• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال سے سیریز میں شکست، ویسٹ انڈین کپتان ٹیم پر پھٹ پڑے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیپال نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں ویسٹ انڈیز کو 90 رنز سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کردی اور سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ شارجہ میں دوسرے میچ میں نیپال کے پلیئر آف دی میچ آصف شیخ نے47 گیندوں پر68ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔ہزیمت آمیز شکست پر ویسٹ انڈیز کے کپتان عقیل حسین اپنی ٹیم پر پھٹ پڑے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں یہ جلد سمجھنا ہو گا کہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے، آئینہ دیکھ کر خود سے پوچھنا چاہیے کہ کیا ہم واقعی انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑی ہیں۔

اسپورٹس سے مزید