کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں منگل کوا سٹارز نے کانکررز کو ڈک ورتھ لوئس کے تحت3 رنز سے ہرادیا۔ چیلنجرز او ار سٹرائیکرز کا میچ بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا۔ اوول گراؤنڈ میں ا سٹارز اور کانکررز کا میچ بارش کی وجہ سے 14 اوورز کا کردیا گیا ۔کانکررز نے 4 وکٹوں پر79 رنز بنائے۔ روزینہ اکرم نے10 رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹارزنے جواب میں6اعشاریہ5 اوورز میں 4وکٹوں پر 42 رنز بنائے ۔