• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں کی ڈائری ……

’’مائیں ہمیں کہانیاں سناتی ہیں، مگر اپنی کہانی کبھی نہیں سناتیں ۔‘‘

محمد زبیر نے کہا۔

وہ لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کیلئے کتابیں لکھتا تھا۔

’میری نئی کتاب ماؤں کی ڈائری ہے، مگر اُسے وہ نہیں، ہم لکھیں گے‘۔

اُس نے کتاب مجھے دی، وہ ماؤں سے کیے جانے والے سوالات پر مبنی تھی،

میں کتاب لئےامی کے پاس گیا۔ ’’امی، آپ نے کبھی ڈائری نہیں لکھی،

اب میں آپ کی ڈائری لکھوں گا۔ یہ آپ کی کہانی ہوگی‘‘۔

انھوں نے شفقت سے کہا: ضرور بیٹا،

لیکن شاید تم نہیں جانتے، میں نے ایک ڈائری لکھی ہے۔

میں حیران رہ گیا۔ کیا لکھا ہے آپ نے؟ اور کہاں ہے وہ ڈائری؟

انھوں نے میرا ہاتھ پکڑا، اور آئینے کے سامنے جا کھڑی ہوئیں۔

’’بیٹا، میں نے جو ڈائری لکھی ہے…

وہ تم ہو‘‘۔

تازہ ترین