• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ امن منصوبے میں ہماری تمام تجاویز شامل نہیں، اسحق ڈار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحق ڈارکا کہنا ہے کہ غزہ امن منصوبے میں ہماری تمام تجاویز شامل نہیں غزہ کی مقامی سکیورٹی فلسطینیوں کے پاس ہی ہوگی‘ معاہدہ ابراہیمی کا حصہ نہیں بنیں گے‘ہم نے اپنا فرض ادا کیا اوردنیانے تسلیم کیا کہ پاکستان نے راستہ دکھایاجبکہ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کہناہے کہ یہ منصوبہ نکتہ آغازبنے گا‘اس میں ہرچیزمشروط ہے ‘اس کے ذریعے فلسطینی ریاست کا معاملہ طے نہیں ہوسکے گا‘بھارت نے ٹرمپ کو ناں کی تو ان کا حال دیکھ لیں‘ مسلمان ممالک کے سربراہان نے یہی سمجھا ہے کہ ٹرمپ کی ہاں میں ہاں ملا دی جائے‘جب آگے بات چیت ہوگی اس میں دیکھا جائے گا کہ کیا نتیجہ نکالا جاسکتا ہے‘میں نہیں سمجھتا کہ فلسطین اور بیت المقدس کے بارے میں کوئی واضح بات کیے بغیر سمجھوتا ہوسکے گا‘تمام فریقین کے کارڈزمحدود ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیونیوزکے پروگرام ’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا تھاکہ اسلامی ممالک کے قائدین نے یہی سمجھا ہے کہ یہ اس وقت بہترین ممکنہ ڈیل ہے اور انہوں نے اس کے الفاظ بدلوانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے لیے بہتر سے بہتر نتیجہ نکالا جاسکے۔

اہم خبریں سے مزید