• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے امن منصوبے پر فلسطین کے کلیدی رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا، اعظم نذیر تارڑ

لاہور/اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دعویٰ کیاہے کہ ٹرمپ کے امن منصوبے پر فلسطین کے کلیدی رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا‘ہمیں ماتم (واویلا) کرنے کی بجائے خوش ہونا چاہیے‘اسلامی بلاک میں پاکستان کو اہم کردار ملا ہےجبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کاکہنا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور ہم کبھی اسے تسلیم نہیں کریں گے‘ حماس کو اصل فریق تسلیم کیے بغیر کبھی بھی مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوسکتا‘دو ریاستی حل میں فلسطینیوں اور حماس کو شامل کیا جائے وگرنہ کوئی فیصلہ قبول نہیں ہوگا ‘وزیراعظم دیکھیں کہ ان کے جنرل اسمبلی کے خطاب اور ان کی ٹویٹ میں کتنا فرق ہے،پاکستان میں کوئی بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا نہ سوچے ،قطر سے معافی مانگی ،کیا فلسطینیوں کے قتل عام پر معافی مانگی گئی‘کمزور موقف سے عرب دنیا شکست کھا جائے گی‘شہبازشریف کو سوچنا ہوگا کہ کہیں پاکستان بنیادی موقف سے پیچھے تو نہیں ہٹ رہا ،مسئلہ فلسطین کے لئے پاک سعودی دفاعی معاہدہ موثر نہیں ہو سکتا ،امن کا نوبل تو ممکن نہیں لیکن جنگ کا نوبل انعام ٹرمپ کے لئے ہوسکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید