اسلام آباد (اویس یوسف زئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیوی اور دو بچوں کیلئے 75 ہزار روپے ماہانہ نان و نفقہ مقرر کرنے کے عبوری حکم کیخلاف شوہر کی درخواست مسترد کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گارڈین جج کو ہدایت کی ہے کہ نان نفقہ کا مقدمہ دو ماہ کے اندر نمٹا دیا جائے تاکہ عبوری نان نفقہ حتمی فیصلے کے ساتھ ضم ہو سکے۔ عدالت نے کہا شوہر نے پٹیشن میں اپنی اہلیہ سےمتعلق جس طرح کے الفاظ کا استعمال کیا وہ اسکی بدنیتی ظاہر کرتے ہیںاسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے عمر اکبر علی گھمن کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن مسترد کر دی ہے جس میں عبوری نان نفقہ کے عدالتی حکم کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا تھا کہ اہلیہ نافرمان ہے، ازدواجی حقوق کی بحالی کیلئے بار بار درخواست کی۔ اہلیہ ازدواجی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے شوہر کا ساتھ نا دے تو کسی قسم کے نان و نفقہ کی حقدار نہیں۔