اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ پارٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا اور گولان ہائٹس پر قبضے کو قانونی حیثیت دینا خطے کے امن کیلئے خطرناک ہے۔ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں امن صرف منصفانہ دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے، جو فلسطینی عوام کی امنگوں اور 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ہو۔