لاہور (آصف محمو د بٹ ) وفاقی حکومت نے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورۂ پاکستان کو وی وی آئی پی سیکورٹی اسٹیٹس دے دیا ہے اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اس ہائی پروفائل سیریز کے دوران فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ یہ دورہ 7 اکتوبر سے 9 نومبر 2025 تک شیڈول ہے اور اسے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا ایک بڑا سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ، پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ، پنجاب رینجرز اور لاہور و راولپنڈی پولیس کو ارسال کئے گئے مراسلے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر دورے کو وی وی آئی پی سیکیورٹی دینے کی منظوری دی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کیا جا سکے۔