لاہور(خبرنگار) محکمہ سکول ایجوکیشن تبادلوں کے لیے اساتذہ کی درخواستوں پر کام شروع کر دیا۔ ای ٹرانسفر کے تحت تبادلوں کے لیے جمع کرائی گئی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لیے 3کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ یہ کمیٹیاں 6 اکتوبر تک اساتذہ کی تمام کیٹیگریز کا ریکارڈ چیک کریں گی۔ڈی ای او دفاتر میں قائم کمیٹیاں میل و فی میل اساتذہ کی اسناد اور متعلقہ دستاویزات کی سکروٹنی اور ویریفکیشن کریں گی۔ کمیٹیوں کا قیام لاہور میں ڈی ای او سکینڈری، ڈی ای او میل، اور ڈی ای او فی میل دفاتر میں عمل میں آیا ہے۔