لاہور(پ ر)پاکستان میں صف اول کی کیمیکل کمپنی ، ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ (DOL) نے مکمل طور پر فنڈڈ ایک ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شروع کرنے کے لیے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(LUMS)کے شعبہ کیمسٹری اور کیمیکل انجینئرنگ کے ساتھ ایک اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس موقع پرلاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسزکے وائس چانسلر ڈاکٹر علی چیمہ ،پرووسٹ طارق جدون اور ڈین Dr. Walther Schwarzacher سمیت کیمیکل انجینئرنگ کے فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔ یہ شراکت داری تحقیق، جدت ، ٹیلنٹ کے فروغ اورانڈسٹری و اکیڈیمہ کے لیے بامقصد تحقیق کے عزم کو ظاہر کرتی ہے ۔