• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزانہ مٹھی بھر پستے کھانے کے حیرت انگیز فوائد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

خشک میوہ جات کے استعمال کو صحت کے لیے نہایت اہم اور مفید قرار دیا جاتا ہے مگر یہ صحت پر کیا اثرات مرتب کرتے ہیں؟ یہ جاننا بھی نہایت ضروری ہے۔

پستہ پولی ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو خون میں کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان میں وٹامن اے اور ای بھی ہوتے ہیں، جو جلد کی صحت، نظر اور مدافعتی نظام کو بہتر بناتے ہیں۔

پستے میں موجود میگنیشیم تناؤ کو کم کرنے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔

پستہ پروٹین سے بھرپور خشک میوہ ہے اور اس وجہ سے یہ وزن میں کمی کا شکار افراد کے لیے موزوں ہے۔

اس میں کاربوہائیڈریٹ، امینو ایسڈ، چکنائی، فائبر اور تمام ضروری منرلز جیسے کہ فاسفورس، پوٹاشیم، کیلشیم، آئرن، زنک، کاپر اور سوڈئیم بھی موجود ہیں۔

ان کے علاوہ، پستے میں اہم وٹامنز جیسے بی 6، وٹامن سی اور وٹامن کے بھی موجود ہیں۔

تاہم، پستے میں کیلوریز زیادہ ہونے کی وجہ سے ماہرین صحت اسے اعتدال کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں اور ایسے افراد جو لبلبے کے امراض(pancreatic disorders) میں مبتلا ہوں اُنہیں تو ان سے مکمل پرہیز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ 

صحت سے مزید