کراچی (این این آئی)گارڈن جماعت خانہ کے قریب بھتہ خوروں کی فائرنگ، چوکیدار زخمی ،65 سالہ عبدالبخش زیر تعمیر عمارت کا چوکیدار ہے،واقعہ بھتہ خوری کا شاخسانہ،پولیس ،شہرقائد میں ایک مرتبہ پھر بھتہ خورسر اٹھانے لگے،گارڈن جماعت خانے کے قریب بھتہ خوروں نے زیرتعمیرعمارت کے چوکیدارکو بھتے کی پرچی دینے کے بعد فائرنگ کردی جس کے باعث چوکیدار شدید زخمی ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح سولجربازار تھانے کے علاقے گارڈن جماعت خانے کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے بزرگ شہری زخمی ہوگیا جسے فوری طورپرسول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی شہری کی شناخت 65 سالہ عبدالبخش ولد انداز کے نام سے کی گئی۔فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے فوری کرائم سین یونٹ کو بھی موقع پرطلب کرلیا۔