کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے پہلے لائسنس یافتہ ٹیچرز مختلف سرکاری اسکولز میں تعینات کیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں لاسنس حاصل کرنے والے اِن-سروس ٹیچرز کو گریڈ- 16ترقی دینے کے بعدتعینات کیا گیا ہے۔ لائسنس یافتہ 28ارلی چائلڈ ٹیچرز کو گریڈ 16میں سینئر ارلی چائلڈ ٹیچر مقرر کیا گیا ہے۔ 96 لائسنس والے پرائمری اسکول ٹیچرز کو گریڈ 16 میں الیمنٹری ٹیچرز تعینات کیا گیا ہے۔ ٹیچنگ لائسنس رکھنے والے جونیئر اسکول ٹیچرز/ جونیئر الیمنٹری اسکول ٹیچرز اب گریڈ 16 میں الیمنٹری ٹیچرز مقرر ہو گئے ہیں۔ سندھ پبلک سروس کمیشن سے سوٹبلٹی کے تحت اہل قرار دیے گئے لائسنس یافتہ اساتذہ کی تعیناتی دوسرے مرحلے میں کی جائے گی۔