اسلام آ باد ( رانا غلا م قادر) پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل بدستور سست روی کا شکار ، 60ہزار حج کوٹہ کیلئے ابھی تک 29909 درخواستیں وصول جن میں 21659گزشتہ سال کی ، بکنگ کی ڈیڈ لائن 17اکتوبر مقررہے، دوسری جانب سرکاری عازمین کرام سے حج واجبات کی دوسری قسط ساڑھے 6لاکھ روپے فی کس 3 تا 10 نومبر وصول کی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتا یا کہ پرائیوٹ حج اسکیم کا کوٹہ 60ہزار ہے لیکن ابھی تک حج آگنائزرزنصف ٹا ر گٹ بھی حاصل نہیں کرسکے۔ پرائیویٹ حج میں بکنگ کی ڈیڈ لائن 17اکتوبر مقرر ہے ، مجموعی طور پر29909درخواستیں وصول کی گئیں جن میں سے 21659در خواستیں وہ ہیں۔