• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوٹیلا پر صیہونی حملہ انسانی ہمدردی کی کوششوں پر حملہ ہے، حنیف جالندھری

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ جانے والے امدادی قافلے پر صیہونی فورسز کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ظلم، جبر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امدادی مشن پر جانے والے نہتے افراد کو گرفتار کرنا، ان کی کشتیوں پر حملہ کرنا اور انہیں طاقت کے زور پر روکنا بین الاقوامی انسانی اقدار، قانون اور انصاف کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
اہم خبریں سے مزید